Tuesday 28 October 2014

Excerpts from Qatra Qatra Qulzam | Wasif Ali Wasif

جناب واصف علی واصف صاحب کی کتاب "قطرہ قطرہ قلزم" سے چند اقتسابات:

زندگی رونقوں میں گزرتی ہے اور راز تنہائیوں میں ملتے ہیں. راز بتاے نہیں جاتے، راز آگہی یا راز آشنائی کا راستہ دکھایا جاتا ہے.
انسان علم حاصل کرتا ہے، دانائی کا علم ... دانائی کتاب سے حاصل نہیں ہوتی، دانا کی زندگی کا علم دانائی نہیں، دانا کی زندگی کا عمل دانائی ہے، مثلا ریت کے تپتے ہوے صحرا میں عظیم انسان (صلی اللہ علیہ وسلم) کا دیا ہوا خطبہ، دانائی کا شہکار خطبہ، اگر ہم کسی ایئر کنڈیشنڈ کمرے میں بیٹھ کر پڑھیں تو ہمیں کتنا فیض ملے گا. عمل عمل کے تابح  نہ ہو تو علم علم کے مطابق نہیں رہتا.
... برے انسان کو ہر وقت برائی کا موقع مل جاتا ہے، اچھے کو اچھائی میسر آ ہی جاتی ہے ... غریبوں کی حالت بدلنے کا دعوی کرنے والے خود غریبی کے ذائقے سے ناآشنا ہوتے ہیں.
... آج ہم دیکھتے ہیں کہ سقراط کا علم جاننے والا سقراط نہیں بن سکتا ... آج کا انسان راز آشناؤں کو پڑھتا ہے، راز نہیں جانتا.

Tuesday 7 October 2014

Quotes | Khalid Hanif

جناب خالد حنیف صاحب کی کتاب "اختصاریئے" سے ان کے چند اقوال...

دین / دنیا کے موضوع پر:
  • شریعت کی مثال تو نصاب کی سی ہے ، اور نصاب سے باہر بھی بہت کچھ ہوتا ہے.
  • غور سے دیکھا جاۓ تو جہنم میں صرف "پتھر" ہی ہوں گے.
  • نفس کو شیطان کا ہم معنی سمجھا جاتا ہے اور مدتیں گزر جاتی ہیں ہم نفس کے خلاف کوئی کام نہیں کرتے مگر سمجھتے ہیں کہ مذہب کا حق ادا کر رہے ہیں.
  • الله کی عطا ہماری "اوقات" سے تو بڑھ جاتی ہے مگر ہماری توقعات سے اکثر کم پڑتی ہے.
  • طاقت کے باوجود گناہ نہ کرنا نیکی ہے اور نیکی نہ کرنا گناہ.
  • شریعت "مسلط" ہے اور طریقت ... محبت!
  • کاش مناجات مکالمات کا درجہ حاصل کرے!
  • مادیت کے "پیٹ" میں رہنے والا ،

Mujhay Koi Shaam Udhaar Do | Aitbar Sajid

تمہیں جب کبھی ملیں فرصتیں، مرے دل سے بوجھ اتاردو ،
میں بہت دنوں سے اداس ہوں، مجھے کوئی شام ادھار دو ،

مجھے اپنے روپ کی دھوپ دو، کہ چمک سکیں مرے خال وخد ،
مجھے اپنے رنگ میں رنگ دو، مرے سارے زنگ اتار دو ،

کسی اور کو مرے حال سے، نہ غرض ہے کوئی نہ واسطہ ،

Tanhai | Faiz Ahmad Faiz

تنہائی...

پھر کوئی آیا دل زار! نہیں کوئی نہیں ،
راہرو ہو گا، کہیں اور چلا جائے گا ،
ڈھل چکی رات، بکھرنے لگا تاروں کا غبار ،

Wednesday 1 October 2014

Hikmat | Wasif Ali Wasif

  •  جھوٹے معاشرے میں عزت کے نام سے مشہور ہونے والا آدمی دراصل ذلت میں ہے۔
  • لوگوں سے الگ رہ کر سوچو گے تو لوگوں سے الگ سوچ مل جائے گی۔
  • اپنے پر غرور بھی نہ کرو اور اپنی تحقیر بھی نہ کرو۔
  • دشمن گھر میں آجائے یا دوست گھر سے چلا جائے، دونوں حالتوں میں مصیبت ہے۔
  • جوانی سولہ سال کی عمر کا نام نہیں، ایک انداز فکر کا نام ہے، ایک انداز زندگی