Monday 29 July 2013

Muhabbat Kay Baray Khalid Hanif Sahib's Ki Kitaab "Ikhtasarye" Say Chand Aqwal...


خالد حنیف صاحب کی کتاب 'اختصارے' سےمحبت کے بارے چند اقوال:


- محسن کا احسان اتارا جا سکتا ہے ... محب کا نہیں .!
- محبت میں بد ترین المیہ اس وقت جنم لیتا ہے جب دیوار بجاۓ دنیا کے انا بن جاۓ.
- حساس آدمی اور محبت ... دونوں ہی اک دوسرے کیلئے مسلہ بنے رہتے ہیں.
- محبت کا سہی وزن تو تبھی ہوتا ہے جب دوسرے پلڑے میں "جدائی کا باٹ" رکھا ہو.
- اکثر لوگوں کو محبت نہیں اسکا وہم ہو جاتا ہے.
- بغیر اقرار کیے محبت کا دعویٰ نہیں کیا جا سکتا.
- محبت ... مقدر سے مقدر والوں کو ملتی ہے.
- حقیقی محبت ... کہ آدمی ہار کر بھی افسردہ نہ ہو.

Saturday 27 July 2013

Meray Khaloos Ki Gehrai Say Nahi Miltay...

مرے خلوص کی گہرائی سے نہیں ملتے ،
یہ جھوٹے لوگ ہیں سچائی سے نہیں ملتے !

وہ سب سے ملتے ہوئے ہم سے ملنے آتا ہے ،
ہم اس طرح کسی ہرجائی سے نہیں ملتے !

پُرانے زخم ہیں کافی ، شمار کرنے کو ،
سو، اب کِسی بھی شناسائی سے نہیں ملتے !

ہیں ساتھ ساتھ مگر فرق ہے مزاجوں کا ،
مرے قدم مری پرچھائی سے نہیں ملتے !

محبتوں کا سبق دے رہے ہیں دُنیا کو ،
جو عید اپنے سگے بھائی سے نہیں ملتے !

Wednesday 24 July 2013

Wafa Hai Zaat Aurat Ki...

Wo Aksar Mujhse Kehti Thi,
Wafa Hai Zaat Aurat Ki,
Magar Jo Mard Hotay Hain,
Bohat Be’dard Hotay Hain,
Kisi Bhanware Ki Surat
Gul Ki Khushbu Loot Jatay Hain,
Palat K Phir Na Aatay Hain,
Suno!
Tum Ko Kasam Meri,

Tuesday 23 July 2013

Main Aina Tha Wo Mera Khayal Rakhti Thi...

میں آئینہ تھا ، وہ میرا خیال رکھتی تھی ،
میں ٹوٹتا تھا تو چن کر سنبھال رکھتی تھی .

ہر ایک مسلۓ کا حل نکال رکھتی تھی ،
ذہین تھی مجھے حیرت میں ڈال رکھتی تھی .


میں جب بھی ترک تعلق کی بات کرتا تھا ،
وہ روکتی تھی مجھے ، کل پے ٹال رکھتی تھی .

Sunday 21 July 2013

انس ، نسیان اور انسان

بزرگ فرما رہے تھے کے انسان کا مادہ "انس" اور "نسیان" سے ہے . انس یعنی محبت کرنا اور نسیان یعنی بھول جانا ... مقصود یہ تھا کے خدا سے محبت اور دنیا کو بھولنا مگر معاملہ الٹ ہو گیا اور اس دنیا میں آ کر انسان رب کو بھول گیا اور دنیا کی محبت میں گرفتار ہو گیا ... اگر انسان اپنی سمت درست کر لے اس معاملے، میں تو زندگی کے راز کو پا لے گا . یہی انسان کی معراج ہے ...

Saturday 20 July 2013

Ramzan-ul-Mubarik, Aaj Kal...

رمضان المبارک ...


ماہ مبارک کی بابرکت ساعتوں میں جب ہمیں ذکر خدا کرنا چاہیے ، تقریباً ہر چننل پر 'مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑتے' ہے پروگرام کیا ہمیں رب کے زیادہ قریب کر دیں گے ؟ رب کا فرمان ہے مجھے یاد کرو اور کیا ہم حقیقتا اس وقت رب ذلجلال کو یاد کر رہے ہوتے ہیں ؟

ایک چننل پر دو خواتین کے ساتھ اک مولانا مسائل کا حل اور گفتگو فرما رہے تھے ، ایک خاتون نے جالی کی آستیں والا لباس زیب تن کیا ہوا تھا ... کیا مولانا موصوف کو پہلے اس خاتون کو خدا کا پیغام نہیں دینا چاہیے تھا یا خوف خدا دلانا چاہیے تھا ؟ شہرت یا دولت کے لئے کیا یہ خدا کے پیغام کا تمسخر نہیں ؟

Kalam-e-Bahoo

Kalam-e-Hazrat-Bahoo (R.A)


Tasbee Phiri Tey Dil Na Phirya,
Ki Layna Tasbee Phar Kay Hoo,

Ilm Parhya Tey Adab Na sikhya,
Ki Layna Ilm Nu Parh Kay Hoo,

Chillay Kattay Tey Kujh Na Khatya,
Ki Layna Chill'yaan Warh Kay Hoo,

Jaag Bina Dudh Jamday Na Bahoo (R.A.),
Bhawain Lal Howan Karh Karh Kay Hoo.

Sultan-ul-Arifeen Hazrat Sakhi Sultan Bahoo (R.A.)