Saturday, 26 April 2014

Bi'laa-Sabbab | Qatra Qatra Qulzam | Wasif Ali Wasif

... زندگی اپنے دامن میں اسباب و نتائج کے رشتوں کے علاوہ بھی بہت کچھ رکھتی ہے ... ایک مارکیٹ میں دکاندار صبح سے شام تک یکساں محنت کرتے ہیں اور شام کو نتیجہ یکساں نہیں ہوتا . اپنے گھر کو پرسکون بنانے کے لئے سب کوشش کرتے ہیں ، لیکن سارے گھر پرسکون نہیں ہوتے ...

کوشش اپنی ذات تک تو نتیجہ دے سکتی ہے، لیکن جب انسان دوسرے انسانوں سے متعلق ہوتا ہے تو کوشش کے باوجود متوقع نتائج برآمد نہیں ہوتے. انسان اپنے راستے پہ  صحیح سفر کر رہا ہو، تو بھی اسے کسی اور کی غلطی سے دو چار ہونا پڑتا ہے. ...


... کیا کچھ محنتیں رائیگاں نہیں جاتیں ؟ کیا ہر سبب نتیجہ دے سکتا ہے ؟ کیا ہر بیج اگتا ہے ؟ ... کیا مخلص دوستوں کا میسر آنا کسی سبب کا نتیجہ ہے ؟ ... کیا خوبصورت چہرہ انسان کا اپنا عمل ہے ؟ ...
کیا غرور نفس انسان کو اس مقام تک لے آیا ہے جہاں وہ اپنے بازوؤں کو قادر سمجھ رہا ہو ؟ اپنی قوت کو اپنا مقدر سمجھ رہا ہو ؟ ....

دریا عبور کرنے کیلئے کشتی ضرور سبب ہے، لیکن گرداب سے نکلنے کیلئے دعا کا سفینہ چاہیے.

- واصف علی واصف
کتاب : قطرہ قطرہ قلزم ، مضمون : بلا سبب

مکمل تحریر

No comments:

Post a Comment