Showing posts with label Urdu. Show all posts
Showing posts with label Urdu. Show all posts

Friday, 18 December 2015

Main Nay Kab Yeh Socha Tha...

میں نے کب یہ سوچا تھا !

میں نے کب یہ سوچاتھا ،
زندگی کی سانسوں سے فاصلے بڑے ہونگے ،
تجھ سے ملنا چاہوں تو ،
آج میری راہوں میں ،
راستے کھڑے ہونگے !

میں نے کب یہ سوچا تھا ،
تیرے سائے سے باہر ،
دھوپ میں جلن ہوگی ،

Thursday, 5 March 2015

Bhalay DinNo Ki Baat Hay | Ahmad Faraz


 بھلے دنوں کی بات ہے...


بھلے دنوں کی بات ہے بھلی سی ایک شکل تھی​ ،
نہ یہ کہ حُسن تام ہو نہ دیکھنے میں عام سی​ ،

نہ یہ کہ وہ چلے تو کہکشاں سی رہ گزر لگے ،​
مگر وہ ساتھ ہو تو پھر بھلا بھلا سفر لگے​ ،

کوئی بھی رُت ہو اُس کی چھب فضا کا رنگ و روپ تھی​ ،
وہ گرمیوں کی چھاؤں تھی وہ سردیوں کی دھوپ تھی​ ،

Sunday, 9 November 2014

Pathar Tha Magar Barf Kay Galon Ki Tarah Tha

پتھر تھا مگر برف کے گالوں کی طرح تھا ،
اک شخص اندھیروں میں اجالوں کی طرح تھا ،

خوابوں کی طرح تھا نہ خیالوں کی طرح تھا ،

Saturday, 8 November 2014

Wo Kehti Hay Suno Jana | Atif Saeed


وہ کہتی ہے سنو جانا !

وہ کہتی ہے سنو جانا ، محبت موم کا گھر ہے ،
تپش یہ بد گمانی کی ، کہیں پگھلا نا دے اس کو ؟

Tum | Amjad Islam Amjad

تُم

تُم جس خواب میں آنکھیں کھولو
اُس کا رُوپ امر
تُم جس رنگ کا کپڑا پہنو

Sadaaqat | Wasif Ali Wasif

کاذب ماحول میں صادق کی زندگی ایک کربلا سے کم نہیں ہوتی .

محبت کرنے والوں کی صداقت اور ہے ، محروم محبت کا سچ اور ہے .


زمین پر چاند کی چاندنی ہے لیکن چاند پر چاندنی نہیں
اب 

Faisla | Wasif Ali Wasif

فیصلے کا لمحہ بڑا مبارک ہوتا ہے۔۔زندگی میں بار بار یہ لمحات نہیں آتے۔ صحیح وقت پر مناسب فیصلہ ہی کامیاب زندگی کی ضمانت ہے۔
اگر غلطی سے بھی کوئی فیصلہ غلط ہو جائے تو اس کی‌ ذمہ داری

Tuesday, 28 October 2014

Excerpts from Qatra Qatra Qulzam | Wasif Ali Wasif

جناب واصف علی واصف صاحب کی کتاب "قطرہ قطرہ قلزم" سے چند اقتسابات:

زندگی رونقوں میں گزرتی ہے اور راز تنہائیوں میں ملتے ہیں. راز بتاے نہیں جاتے، راز آگہی یا راز آشنائی کا راستہ دکھایا جاتا ہے.
انسان علم حاصل کرتا ہے، دانائی کا علم ... دانائی کتاب سے حاصل نہیں ہوتی، دانا کی زندگی کا علم دانائی نہیں، دانا کی زندگی کا عمل دانائی ہے، مثلا ریت کے تپتے ہوے صحرا میں عظیم انسان (صلی اللہ علیہ وسلم) کا دیا ہوا خطبہ، دانائی کا شہکار خطبہ، اگر ہم کسی ایئر کنڈیشنڈ کمرے میں بیٹھ کر پڑھیں تو ہمیں کتنا فیض ملے گا. عمل عمل کے تابح  نہ ہو تو علم علم کے مطابق نہیں رہتا.
... برے انسان کو ہر وقت برائی کا موقع مل جاتا ہے، اچھے کو اچھائی میسر آ ہی جاتی ہے ... غریبوں کی حالت بدلنے کا دعوی کرنے والے خود غریبی کے ذائقے سے ناآشنا ہوتے ہیں.
... آج ہم دیکھتے ہیں کہ سقراط کا علم جاننے والا سقراط نہیں بن سکتا ... آج کا انسان راز آشناؤں کو پڑھتا ہے، راز نہیں جانتا.

Tuesday, 7 October 2014

Quotes | Khalid Hanif

جناب خالد حنیف صاحب کی کتاب "اختصاریئے" سے ان کے چند اقوال...

دین / دنیا کے موضوع پر:
  • شریعت کی مثال تو نصاب کی سی ہے ، اور نصاب سے باہر بھی بہت کچھ ہوتا ہے.
  • غور سے دیکھا جاۓ تو جہنم میں صرف "پتھر" ہی ہوں گے.
  • نفس کو شیطان کا ہم معنی سمجھا جاتا ہے اور مدتیں گزر جاتی ہیں ہم نفس کے خلاف کوئی کام نہیں کرتے مگر سمجھتے ہیں کہ مذہب کا حق ادا کر رہے ہیں.
  • الله کی عطا ہماری "اوقات" سے تو بڑھ جاتی ہے مگر ہماری توقعات سے اکثر کم پڑتی ہے.
  • طاقت کے باوجود گناہ نہ کرنا نیکی ہے اور نیکی نہ کرنا گناہ.
  • شریعت "مسلط" ہے اور طریقت ... محبت!
  • کاش مناجات مکالمات کا درجہ حاصل کرے!
  • مادیت کے "پیٹ" میں رہنے والا ،

Mujhay Koi Shaam Udhaar Do | Aitbar Sajid

تمہیں جب کبھی ملیں فرصتیں، مرے دل سے بوجھ اتاردو ،
میں بہت دنوں سے اداس ہوں، مجھے کوئی شام ادھار دو ،

مجھے اپنے روپ کی دھوپ دو، کہ چمک سکیں مرے خال وخد ،
مجھے اپنے رنگ میں رنگ دو، مرے سارے زنگ اتار دو ،

کسی اور کو مرے حال سے، نہ غرض ہے کوئی نہ واسطہ ،

Tanhai | Faiz Ahmad Faiz

تنہائی...

پھر کوئی آیا دل زار! نہیں کوئی نہیں ،
راہرو ہو گا، کہیں اور چلا جائے گا ،
ڈھل چکی رات، بکھرنے لگا تاروں کا غبار ،

Saturday, 14 June 2014

Chalo Choro Purani Daastaan Ka Zikar Kya Karna | Ahmad Hammad

چلو چھوڑو پرانی داستاں کا ذکر کیا کرنا ،
ہُوا جو بھی وہ ہونا تھا ،
کیا ترکِ وفا کس نے، وہ میں تھا یا کہ تم جاناں ،
چلو گر یوں ہوا کہ تم نے بخشے ہجر کے لمحے ،
تو کیوں الزام دوں تم کو ،
محبت کی حقیقت ہی ہے کچھ ایسی ،
چلو ہم نے ہمشہ ساتھ رہنے کے اگر پیما کیئے بھی تھے ،
تو پھر یہ بھی حقیقت ہے کہ پیما مر بھی جاتے ہیں ،
میں اتنا بے خبر ہوں کہ مجھے معلوم ہی کب ہے ،
کہ جاناں اب کہاں ہو تم ،

تم اکثر پوچھا کرتی تھیں ،

Saturday, 4 January 2014

Excerpts from "Zulm" | Qatra Qatra Qulzam | Wasif Ali Wasif

جناب واصف علی واصف کی تحریر "ظلم" سے چند اقتسابات:

ظلم کا تعلق مظلوم کے احساس سے ہے، کسی ظالم کا کوئی عمل اس وقت تک ظلم نہیں کہلاۓ گا، جب تک مظلوم اس عمل سے پریشان نہ ہو۔ دنیا میں ہونے والے بیشتر مظالم مظلوم کی پسند کا حصہ بنا دئیے جاتے ہیں
۔ بعض اوقات تو مظلوم اس ظلم کو برداشت کرنا اپنے ایمان کا حصہ سمجھ لیتا ہے۔

ظالم کا سب سے بڑا ظلم یہی ہے کہ وہ مظلوم کو ظلم سہنے اور ظلم میں رہنے کی تعلیم دے چکا ہوتا ہے ... غریب کو صبر کی تلقین کرنے والا، خود امیر رہنا پسند کرتا ہے، ظلم ہوتا رہتا ہے اور کسی کو خبر تو کیا، احساس تک نہیں ہوتا ! ... فارغ التحصیل ہو کر غریبوں کے بچے کسی مسجد کے امام بن کر اس کے حجرے میں زندگی بسر کرتے ہیں اور امیروں کے بچے افسر بن کر حکومت کرتے ہیں. ظلم ہوتا

Thursday, 2 January 2014

Firaq-e-Yaar Ki Barish, Malaal Ka Mausam

فراق یار کی بارش، ملال کا موسم ،
ہمارے شہر میں اترا کمال کا موسم ،

وہ اک دعا جو میری نامراد لوٹ آئی ،
زباں سے روٹھ گیا پھر سوال کا موسم !

بہت دنوں سے میرے ذہن کے دریچوں میں ،
ٹھہر گیا ہے تمہارے خیال کا موسم ،

Friday, 27 December 2013

Main Ab Tak Chal Raha Hoon | Aatif Saeed



بہت دن سے!
مجھے کچھ اَن کہے الفاظ نے بے چین کررکھا ہے
مجھے سونے نہیں دیتے
مجھے ہنسنے نہیں دیتے
مجھے رونے نہیں دیتے
یوں لگتا ہے!
کہ جیسے سانس سینے میں کہیں ٹھہری ہوئی ہے
یوں لگتا ہے!
کہ جیسے تیز گرمی میں
ذرا سی دیر کو بارش برس کے رک گئی ہے
گھٹن چاروں طرف پھیلی ہوئی ہے

Tuesday, 29 October 2013

Mujhy To Aagahi Kam Hay | Nasir Kazmi

مجھے محسوس ہوتا ہے کہ لطفِ زندگی کم ہے ،
غمِ دل حد سے بڑھ کر ہے ، میسر اب خوشی کم ہے ،

مسلسل دل کی بے چینی کو کیا کہتے ہیں دل والو؟
تمھیں معلوم ہو شاید ، مجھے تو آگہی کم ہے ... !!

- ناصر کاظمی

Mujhay Mehsoos Hota Hay K Lutf-e-Zindagi Kam Hay,
Gham-e-Dil Hadd Say Barh Kr Hay, Muyassar Ab Khushi Kam Hay,

Musalsal Dil Ki Be-Chayni Ko Kia Kehtey Hein Dil Walo?
Tumhey Maloom Ho Shayad, Mujhay To Aagahi Kam Hay ... !!

Tuesday, 24 September 2013

Baa-Adab Baa-Naseeb

سیانے کہہ گۓ ہیں کہ "با ادب با نصیب، بے ادب بے نصیب" ... اگر کوئی شخص ہم سے بدتمیزی سے پیش آے تو ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اس سے پھر بات نہ ہو یا اگر ہو بھی جاۓ تو مروت سے ہی ہوتی ہے التفات سے نہیں ... یوں بھی کہتے ہیں کہ استاد کا ادب کامیابی کا پہلا زینہ ہے ... کہ بے ادب شاگرد کو رشد و ہدایت اور محبت نصیب نہیں ہوتیں ... بارگاہ مرشد یا بارگاہ رسالت (صلی اللہ علیہ وسلم) سے بھی فیض صرف انھیں ہی ملتا ہے جو ادب کا دامن تھامے رکھتے ہیں ، باقی لوگ بس "رولا" ڈالی رکھتے ہیں ... اقبال ؒ نے اسی مضمون کو کچھ یوں بیان فرمایا:

خموش اے دل! بھری محفل میں چلانا نہیں اچھا ،
ادب  پہلا  قرینہ ہے  محبت  کے  قرینوں  میں !

Wednesday, 28 August 2013

Mujhay Ab Dar Nahin Lagta

مجھے اب ڈر نہیں لگتا

کسی کے دور جانے سے
تعلق ٹوٹ جانے سے
کسی کے مان جانے سے
کسی کے روٹھ جانے سے
مجھے اب ڈر نہیں لگتا
کسی کو آزمانے سے
کسی کے آزمانے سے
کسی کو یاد رکھنے سے
کسی کو بھول جانے سے
مجھے اب ڈر نہیں لگتا
کسی کو چھوڑ دینے سے

Saturday, 24 August 2013

Kahin Kuch Bhi Nhi Badla | Abrar Nadeem

Kahin Kuch Bhi Nhi Badla

Kahin Kuch Bhi Nhi Badla
Naya Ye Shehar Hay Lekin
Akyle Pan Ke Veshat Nay Yahan Bhi Ghair Rakha Hay
Wohi Uljahn Prysahni Jo Pehlay Thi So Ab Bhi Hay
Wohi Din Hain Wohi Raatian
Wohi Hum Hain Wohi Maatian..
Yahan Bhi Soo Balain Hain Jigar Ka Khoon Peeno Ko,
Yahan Bhi Dam Nekalta Hay
Faqat Ek Saans Jeeny Ko

Thursday, 15 August 2013

Shair | Kuch Ban Naa Par'ra Gar Tou..

کچھ بن نہ پڑا گر تو ڈبو دیں گے سفینہ ،
ساحل کی قسم منتِ ناخدا نہ کریں گے !

Kuch Ban Naa Par'ra Gar Tou Dabo Dain Gay Safeena,
Sahil Ki Qasam, Minat-e-Na-Khuda Naa Krain Gay !