جناب خالد حنیف صاحب کی کتاب "اختصاریئے" سے ان کے چند اقوال...
دین / دنیا کے موضوع پر:
دین / دنیا کے موضوع پر:
- شریعت کی مثال تو نصاب کی سی ہے ، اور نصاب سے باہر بھی بہت کچھ ہوتا ہے.
- غور سے دیکھا جاۓ تو جہنم میں صرف "پتھر" ہی ہوں گے.
- نفس کو شیطان کا ہم معنی سمجھا جاتا ہے اور مدتیں گزر جاتی ہیں ہم نفس کے خلاف کوئی کام نہیں کرتے مگر سمجھتے ہیں کہ مذہب کا حق ادا کر رہے ہیں.
- الله کی عطا ہماری "اوقات" سے تو بڑھ جاتی ہے مگر ہماری توقعات سے اکثر کم پڑتی ہے.
- طاقت کے باوجود گناہ نہ کرنا نیکی ہے اور نیکی نہ کرنا گناہ.
- شریعت "مسلط" ہے اور طریقت ... محبت!
- کاش مناجات مکالمات کا درجہ حاصل کرے!
- مادیت کے "پیٹ" میں رہنے والا ،